🌻 *مولوی ڈاڑھی کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟*


 🌻 *مولوی ڈاڑھی کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟*


📿 *اس اعتراض کا جواب کہ: مولوی ڈاڑھی کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟*
کئی سارے لوگ یہ اعتراض کرتے ہیں کہ مولوی ڈاڑھی کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں؟ اس کے جواب میں چند باتیں سمجھ لیجیے: پہلی بات یہ ہے کہ ڈاڑھی دین اسلام کا ایک اہم حکم ہے، اہلِ علم دینِ اسلام کے دیگر احکام وتعلیمات کی طرح ڈاڑھی کا حکم بھی بیان کرتے اور اس کی ترغیب دیتے رہتے ہیں، یہ ان کی ذمہ داری ہے، اس لیے وہ اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ ڈاڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم کرنا اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا ذریعہ ہے، اور لوگوں کا ایسے خلافِ شریعت کام میں مبتلا ہونا افسوس ناک ہے جو ان کے لیے آخرت میں خسارے کا سبب بن سکتا ہے، تو اہلِ علم کی جانب سے مسلسل ڈاڑھی رکھنے کی ترغیب درحقیقت لوگوں کی خیر خواہی اور ہمدردی ہی کے طور پر ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ناراضگی، شریعت کی خلاف ورزی اور آخرت کے نقصان سے بچ جائیں۔ اس لیے اہلِ علم کی اس کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے کہ وہ امت پر احسان کررہے ہیں۔ تیسری بات یہ ہے کہ مرض جتنا عام ہوتا ہے اس کے علاج اور اس حوالے سے تنبیہات کی اتنی ہی ضرورت پڑتی ہے، تو دیکھا جائے کہ مسلمانوں میں ڈاڑھی منڈانے اور ایک مشت سے کم کرنے کا مرض کس قدر عام ہے، تو اتنی ہی ڈاڑھی کی تاکید وترغیب کی ضرورت ہے۔ چوتھی بات یہ ہے کہ ڈاڑھی کے پیچھے تو وہ لوگ زیادہ پڑے ہوئے ہیں جو اس کو منڈاتے اور ایک مشت سے کم کرتے رہتے ہیں اور یہ گناہ روز روز یا چند روز بعد تو ضرور کیا جاتا ہے، سو دیکھا جائے کہ جتنی تعداد میں مسلمان ڈاڑھی منڈانے اور ایک مشت سے کم کرنے میں مبتلا ہیں ان کے مقابلے میں تو اہل علم کی تنبیہ وترغیب بہت کم ہے۔ اس لیے اگر ڈاڑھی منڈانے اور ایک مشت سے کم کرنے والے ڈاڑھی کے پیچھے نہیں پڑے ہیں تو ڈاڑھی چھوڑ کیوں نہیں دیتے!

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی