🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 155* ・❱━━━
*سنن و نوافل سے متعلق مسائل:*
*(6) جماعت شروع ہوگئی تو فجر کی سنت کہاں پڑھیں؟*
بہتر ہے کہ گھر یا کمرے میں فجر کی سنتیں پڑھ کر مسجد میں جائیں، اگر گھر میں نہیں پڑھیں اور جب مسجد میں پہنچا تو نماز کھڑی ہو چکی تھی ،تو ایسی صورت میں مسجد کے باہری حصہ میں یا ستون وغیرہ کے پیچھے سنت ادا کرے، جماعت کی صفوں کے ساتھ مل کر سنتیں پڑھنا سخت مکروہ ہے، اور اکثر عوام اس مسئلے سے ناواقف ہیں۔
*(7) ایک رکعت بھی ملنے کی امید ہو تو فجر کی سنتوں کو ترک نہ کرے۔*
اگر مسجد میں جماعت کھڑی ہوجائے، وہاں جماعت خانہ سے ہٹ کر نماز پڑھنے کی جگہ موجود ہو ،تو اگر سنت کے بعد امام کے سلام سے پہلے امام کے ساتھ ملنے کی امید ہو تو اولاً سنت پڑھے، اس کے بعد جماعت میں شریک ہو، اور اگر ملنے کی امید نہ ہو تو اس وقت سنت ترک کردے، بعد میں سورج نکلنے کے بعد ادا کرے۔
📚حوالہ:
(1) الدر المختار مع ردالمحتار زکریا: 2/510
(2) کتاب المسائل: 1/483
(3) ھدایہ 1/132
(4) فتاوی محمودیہ 7/192
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━