░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 131 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 131* ・❱━━━
             *نماز کا مسنون طریقہ:*
🔷 *قعدے کی حالت :* 
(1) دوسری رکعت مکمل کرنے کے بعد اس طرح دو زانو بیٹھ جائیں جیسا کہ دونوں سجدوں کے درمیان بیٹھنے کا طریقہ  لکھا گیا ہے۔ اور نظریں اپنی گود پر جمائے رکھیں۔
(2) اس کے بعد "التحیات" پڑھیں۔ 
(3)"التحیات" میں جب "اشھدان لاإلٰه" پر پہنچیں تو دائیں ہاتھ کا حلقہ بنا کر شہادت کی انگلی اس حدتک  اٹھائیں کہ انگلی کا رخ قبلہ کی طرف ہی رہے ،آسمان کی طرف رخ نہ ہو، اور جب '' إلاللہ" پر پہنچیں تو انگلی نیچی کرلیں۔
(4) اور یہ حلقہ سلام پھیرنے تک برقرار رکھیں۔
(5) اگر پہلاقعدہ ہوتو "التحیات" پڑھتے ہی فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں، بالکل تاخیر نہ کریں۔
(6) اگر قعدہ اخیرہ ہو تو "التحیات" کے بعد درودِ ابراہیمی پڑھیں،اس کے بعد کوئی دعائے ماثورہ پڑھیں۔   

📚حوالہ:
(1) درمختار 2/216
(2) شامی 2/217
(3) کتاب المسائل 1/360
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی