🌻 *میزبان کی اجازت سے کھانا شروع کرنے کی حیثیت*


 🌻 *میزبان کی اجازت سے کھانا شروع کرنے کی حیثیت*


📿 *میزبان کی اجازت سے کھانا شروع کرنے کی حیثیت:*
جب مہمان کے سامنے کھانا رکھ دیا جائے تو اس کے لیے کھانا شروع کرنے کے لیے میزبان سے اجازت لینا یا اس کے حکم کا انتظار کرنا ضروری نہیں، البتہ اگر وہ میزبان سے اجازت لے لے یا اس کے حکم کا انتظار کرے تو یہ زیادہ بہتر اور مناسب ہے تاکہ میزبان کے انتظام میں خلل نہ آئے۔ اسی طرح میزبان کے لیے بھی یہ ضروری نہیں کہ وہ مہمان کو کھانا شروع کرنے کا حکم دے البتہ اگر وہ مہمان کو کھانا شروع کرنے حکم دے دے تو یہ زیادہ بہتر اور مناسب ہے تاکہ مہمان کے لیے سہولت کا باعث ہو۔

☀️ الأذكار للنووي:
(باب استحباب قول صاحب الطعام لضيفانه عند تقديم الطعام: كلوا، أو ما في معناه) اعلم أنه يستحب لصاحب الطعام أن يقول لضيفه عند تقديم الطعام: بسم الله، أو كلوا، أو الصلاة، أو نحو ذلك من العبارات المصرحة بالإذن في الشروع في الأكل، ولا يجب هذا القول بل يكفي تقديم الطعام إليهم، ولهم الأكل بمجرد ذلك من غير اشتراط لفظ، وقال بعض أصحابنا: لا بد من لفظ، والصواب الأول.

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی