░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 136 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 136* ・❱━━━
           *نماز کا مسنون طریقہ:*

*🔷عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں فرق :*

(13)عورت  تشہد میں "تورّک" کرے گی، یعنی دونوں پیر دائیں جانب نکال کر بیٹھے گی ، جب کہ مرد کے لیے دایاں پیر کھڑا کرکے بائیں پیر پر بیٹھنا مسنون ہے۔
(14) عورت تشہد کے وقت اپنی انگلیاں ملا کر رکھے گی، جب کہ مرد کے لیے انگلیاں اپنے حال پر رکھنے کا حکم ہے۔
(15) اگر قرات میں کوئی غلطی پیش آئے تو عورت الٹے ہاتھ سے تالی  بجا کر امام کو متوجہ کریں گی ،جب کہ مرد کے لئے ایسی صورت میں با آواز  بلند تسبیح و تکبیر کا حکم ہے۔
(16) عورت کے لیے کسی مرد کی امامت جائز نہیں ،جب کہ مرد کے لئے عورتوں کی امامت جائز ہے۔
(17) عورتوں کے لیے جماعت مکروہ ہے، جب کہ مردوں کی جماعت پسندیدہ اور مسنون ہے۔
(18) اگر عورتیں اپنی جماعت کریں تو ان کی امام  صف ہی کے اندر بیچ میں ہی کھڑی ہوگی ،جب کہ مرد امام کے لیے آگے کھڑے ہونے کا حکم ہے۔

📚حوالہ:
(1) ھندیه 1/111
(2) شامی زکریا 2/211
(3) طحطاوی 288
(4) کتاب المسائل 1/364
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی