🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 135* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
🔷 *عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں فرق :*
(7) عورت رکوع میں گھٹنوں پر صرف ہاتھ رکھے گی، جب کہ مرد کے لئے گھٹنوں کو پکڑنے کا حکم ہے۔
(8) عورت رکوع میں گھٹنوں کو ذرا خم دے گی، جب کہ مرد کے لیے گھٹنوں کو خم دینا منع ہے۔
(9) عورت کے لیے قیام و رکوع میں اپنے دونوں ٹخنوں کو ملانا بہتر ہے، جب کہ مرد کے لئے ٹخنوں کے درمیان چار انگل کے بقدر فاصلہ رکھنا افضل ہے۔
(10) عورت رکوع اور سجدے میں سمٹ کر رہے گی، جب کہ مرد کے لیے ہر عضو کو الگ الگ رکھنے کا حکم ہے۔
(11) عورت کے لئے سجدہ میں دونوں قدم کھڑے کرنے کا حکم نہیں ہے، بلکہ وہ بیٹھے بیٹھے زمین سے چمٹ کر سجدہ کرے گی ،جب کہ مرد کے لئے دونوں پیروں کو کھڑا کرکے انگلیوں کو قبلہ رخ کرنے کا حکم ہے۔
(12) عورت سجدے میں اپنی کہنیوں کو بچھا کر رکھے گی جب کہ مرد کے لئے کہنیوں کو اٹھا کر رکھنے کا حکم ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/211
(2) تحفہ النساء 105
(3) کنزالعمال 7/223
(4) السنن الکبریٰ 2/315
(5) بدائع الصنائع 1/494
(6) کتاب المسائل 1/363
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━