░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 134 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 134* ・❱━━━
            *نماز کا مسنون طریقہ:*

🔷 *عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں فرق :*
حضراتِ فقہاء کرام نے احادیث نبویہ اور آثارِ صحابہ کرام وغیرہ کو سامنے رکھ کر عورت اور مرد کی نماز کی کیفیت میں چوبیس باتوں میں فرق رکھا ہے، جس کا خلاصہ درج ذیل ہے:
(1) عورت تکبیر تحریمہ میں صرف کندھوں اور سینوں تک ہاتھ اٹھائے گی، جب کہ مرد کو کانوں کی لو تک ہاتھ اٹھانے کا حکم ہے۔
(2) عورت دوپٹہ اور چادر کے اندر سے ہاتھ اٹھائے گی، جب کہ مرد کے لیے ہاتھ کو باہر نکال کر رفع یدین کرنے کا حکم ہے۔
(3) عورت اپنے سینے پر ہاتھ رکھے گی ، جب کہ مرد کے لئے ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کا حکم ہے۔
(4) عورت رکوع میں معمولی سا جھکے گی، جب کہ مرد کے لئے اچھی طرح سے جھکنے کا حکم ہے۔
(5) عورت رکوع میں گھٹنوں پر حلقہ نہیں بنائیں گی، جب کہ مرد کے لیے باقاعدہ ہاتھ سے گھٹنوں کو پکڑ کر حلقہ بنانے کا حکم ہے۔
(6) عورت گھٹنوں پر ہاتھ رکھتے  وقت انگلیاں ملائے رکھے گی، جب کہ مرد کے لئے اس وقت انگلیاں کھولنے کا حکم ہے۔

📚 حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/211
(2) ھندیہ 1/73
(3) مراقی الفلاح 282
(4) کتاب المسائل 1/362
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی