🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 126* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
🔷 *قومہ کی حالت*
(1) رکوع کے بعد "سمع اللہ لمن حمدہ" کہتے ہوئے بالکل سیدھے کھڑے ہوجائیں، جھکے نہ رہیں۔
(2) اس کے بعد "ربنا لک الحمد" کہیں۔
(3) اگر مقتدی ہو تو "سمع اللہ لمن حمدہ "نہ کہے بلکہ صرف "ربنا لک الحمد کہے، امام کے لیے دونوں کہنا بہتر ہے۔
(4) قومہ کی حالت میں ہاتھ نہ باندھیں بلکہ اپنی حالت پر چھوڑے رکھیں۔
(5) قومہ میں جلدبازی نہ کریں؛بلکہ اتنی دیرضرور کھڑے رہیں کہ تمام اعضاء اپنی اپنی جگہ پر ساکن ہو جائیں۔ بسا اوقات اس میں جلد بازی کرنے سے نماز واجب الاعادہ ہوجاتی ہے۔
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/202
(2) درمختار 2/201
(3) حلبی کبیر320
(4) طحطاوی علی المراقی 135
(5) کتاب المسائل 1/357
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━