░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 120 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 120* ・❱━━━
        *نماز کے آداب اور مستحبات:*
*(7) فجر کی سنتوں میں افضل قرات*
 حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنتوں کی پہلی رکعت میں سورت الکافرون اور دوسری رکعت میں سورت الاخلاص تلاوت کرتے تھے، اس لیے مستحب یہ ہے کہ فجر کی سنتوں میں مذکورہ سورتیں زیادہ ثواب کی نیت سے پڑھی جائیں۔

*(8) نماز وتر میں مستحب قرات*
سنن ترمذی میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی نماز میں تین رکعتوں میں سورۃ الاعلیٰ، سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص کی تلاوت فرمایا کرتے تھے، اس  لیے ان تین سورتوں کا پڑھنا وتر کی نماز  میں مستحب ہے، البتہ کبھی کبھی ترک بھی کر دینا چاہیے؛ تا کہ واجب ہونے کا شبہ نہ ہو۔ نیز بعض روایات میں نمازِ وتر میں ان  کے علاوہ سورتیں پڑھنا بھی منقول ہے۔

📚حوالہ:
• روایت ابن عمر ترمذی رقم 417
• روایت ابن عباس نسائی رقم 1702
• سنن ترمذی 1/581
• فتاوی شامی 2/441 زکریا
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی