🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 124* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
*🔹 قیام کی حالت*
(1) تکبیرِ تحریمہ کے بعد ثناء پڑھیں ،جس کے الفاظ یہ ہیں:سبحانک اللہم وبحمدک وتبارک اسمک وتعالیٰ جدک ولاالہ غیرک۔
(2) ثناء کے بعد أعوذ بااللہ من الشیطٰن الرجیم پڑھیں۔
(3) اس کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں۔
(4)بسم اللہ کے بعد سورت فاتحہ(الحمدشریف) پڑھیں،اور بہتر یہ ہے کہ اطمینان کے ساتھ اس کی ہر آیت الگ الگ سانس میں تلاوت کریں۔
(5) پھر ہرنماز کے اعتبار سے جو سورت مستحب ہو (یا جو سورت یاد ہو) اسے پڑھیں۔
(6) اگر امام کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہوں تو ثناء پڑھنے کے بعد خاموش کھڑے رہیں ،تعوذ اور تسمیہ اور قرات نہ کریں،خواہ نماز جہری ہو یا سری، اس لیے کہ امام کی قرات مقتدیوں کی طرف سے بھی کافی ہے۔
(7) جب امام وَلاالضالین کہے، تو سب مقتدی آہستہ آہستہ آواز سے "اٰمین" کہیں۔
(8) کھڑے ہوتے وقت بالکل پرسکون رہیں، جسم کو خواہ مخواہ حرکت نہ دیں، کھجلی کے تقاضے کو حتی الامکان برداشت کریں،ناگزیرصورت ہو تو صرف ایک ہاتھ کا بقدر ضرورت استعمال کریں،اس طرح ممکن حدتک جمائی کو روکنے کی کوشش کریں ،نیز ایک پاؤں سے مکمل زور دے کر نہ کھڑے ہوں، بلکہ اعتدال کے ساتھ دونوں پیروں پر برابر وزن رکھیں۔
(9) قیام کی حالت میں نظریں سجدہ کی جگہ جمائے رکھیں۔
📚حوالہ:
(1)درمختار2/189
(2)مسلم شریف1/17
(3) طحطاوی علی المراقی 151
(4) حلبی کبیر 309
(5) مراقی الفلاح 151
(6) کتاب المسائل 1/356
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━