░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 119 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 119* ・❱━━━
        *نماز کے آداب اور مستحبات:*
*(6) نمازِ جمعہ میں مستحب قرات*
 آپ ﷺ  بسا اوقات جمعہ کی نماز میں  پہلی رکعت میں سورۂ اعلیٰ (سبح الاسم ربک الاعلیٰ) اور دوسری رکعت میں سورۂ غاشیہ،  یا پہلی رکعت میں سورۂ جمعہ اور دوسری میں سورۂ منافقون ، یا پہلی میں سورۂ جمعہ اور دوسری میں سورۂ غاشیہ  تلاوت فرمایا کرتے تھے، اس لیے کبھی کبھی اس کا معمول رکھنا مستحب ہے۔
باقی جمعہ کی نماز میں بھی سورۂ فاتحہ کے بعد کوئی بھی ایک بڑی آیت یا تین مختصر آیتوں (کم از کم تیس حروف کے بقدر) کی تلاوت کرلی  جائے تو  قراءت کی واجب مقدار ادا ہوجائے گی۔

📚حوالہ:
• صحیح مسلم 2/597 بروایت ابی رافع و نعمان بن بشیر
• الدرالمختار مع ردالمحتار 1/544
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی