🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 130* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
🔷 *دوسرا سجدہ:*
(1) جلسہ میں کم ازکم ایک مرتبہ "اللہ اکبر" کہنے کے بقدر اطمینان سے بیٹھنے کے بعد "اللہ اکبر"کہتے ہوئے دوسرے سجدے میں چلے جائیں۔
(2)سجدہ میں جاتے وقت پہلے دونوں ہتھیلیاں زمین پر رکھیں، اس کے بعد ناک اور پیشانی۔
سجدہ کی ہیئت وغیرہ میں وہی تفصیل ہے جو پہلے سجدہ میں بیان ہوئی۔
🔹 *سجدہ سے قیام کی طرف :*
(1) جب سجدہ سے قیام کی طرف جائیں تو اولاً پیشانی زمین سے اٹھائیں، اس کے بعد ہتھیلیاں، اور پھر گھٹنے۔
(2) اٹھتے وقت قدموں کے بل اٹھیں اور بلا عذر زمین کا سہارا لینے کی عادت نہ بنائیں ؛البتہ کوئی عذر ہو تو سہارے میں حرج نہیں۔
(3) کھڑے ہونے کے بعد اولاً بسم اللہ پڑھیں ،اس کے بعد سورت فاتحہ اور قرات کریں ، بعد ازاں اسی طرح رکوع اور سجدے کریں ،جیسا کہ پہلی رکعت میں کیا ہے۔
📚حوالہ:
(1) درمختار زکریا 2/203
(2) شامی 2/213
(3) حلبی کبیر 323
(4) کتاب المسائل 1/360
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━