░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 128 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 128* ・❱━━━
            *نماز کا مسنون طریقہ:*
🔷 *سجدہ کی حالت* 
 
(1) سجدہ میں ہر ہاتھ کی انگلیاں ملاکر اور قبلہ رخ رکھیں۔
(2) دونوں ہاتھ کے انگوٹھے کان کی لو کے بالمقابل رہنے چاہئیں۔ 
(3) مردوں کے لیے سجدہ کی حالت میں کہنیاں زمین یا رانوں پر ٹیکنا صحیح نہیں ہے ، ہمیشہ کہنیاں اوپر اٹھاکر رکھیں۔ تاہم جماعت سے نماز پڑھتے وقت دائیں بائیں کہنیاں اس طرح نہ نکالیں جس سے دیگر نمازیوں کو زحمت ہو۔
(4) مرد نمازی سجدہ میں اپنی رانیں اور پیٹ الگ الگ رکھیں، انہیں آپس میں نہ ملائیں۔
(5) عورتیں زمین سے بالکل چپٹ کر سجدہ کریں، نہ تو کہنیاں اوپر اٹھائیں اور نہ ہی رانیں پیٹ سے الگ کریں بلکہ دونوں کو ملا کرسجدہ کریں اور پیروں کو بچھائے رہیں۔
(6) سجدہ میں پیروں کی انگلیاں موڑ کر قبلہ رخ ہی رکھیں، پیروں کے سرے کو بلاعذر سیدھا زمین کی طرف رکھنا درست نہیں ہے۔
(7) سجدہ میں کم ازکم تین مرتبہ "سبحان ربی الأعلٰی" پڑھنا مسنون ہے، اس سے پہلے سجدہ سے سر نہ اٹھائیں۔
(8) سجدہ کے دوران نظریں اپنی ناک کے بانسوں پر رکھیں ۔
(9) اس کا خیال رکھیں کہ سجدہ کے دوران دونوں پیر زمین سے نہ اٹھے رہیں، ورنہ نماز فاسد ہو سکتی ہے۔
    
📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/203
(2) حلبی کبیر 321
(3) فتح القدیر 1/305
(4) کتاب المسائل 1/358
(5) فتاوی عالمگیری 1/75
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی