░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 127 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 127* ・❱━━━
            *نماز کا مسنون طریقہ:*
    🔷 *سجدہ میں جانے کاصحیح طریقہ*

(1) قومہ کے بعد"اللہ اکبر" کہتے ہوئے سجدہ میں جائیں ،جس کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سجدہ میں جاتے وقت کمر سیدھی رکھتے ہوئے اولاً گھٹنے موڑ کر زمین پر رکھیں ،اس کے بعد بتدریج سینہ کو زمین کی طرف جھکاتے ہوئے پہلے ہتھیلیاں زمین  پر رکھیں ، اس کے بعد ہتھیلیوں کے بیچ میں ناک اور پیشانی رکھ دیں۔
(2) مذکورہ ترتیب کے خلاف بلا عذر سجدہ میں جانا ،مثلاً گھٹنے زمین پر ٹیکنے سے پہلے چہرہ اور سینہ آگے کو جھکا دینا (جیسا کہ عام لوگوں میں معمول ہے) یا ہاتھ زمین پر رکھنے سے پہلے  پیشانی رکھ دینا وغیرہ رکھنا، صحیح طریقہ کے خلاف اور قابل ترک ہے۔  

📚حوالہ:
(1) شامی زکریا 2/202
(2) کتاب المسائل 1/358
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی