░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 125 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر125* ・❱━━━
            *نماز کا مسنون طریقہ:*
*🔷 رکوع کی حالت:*

(1) قرات ختم ہونے کے فوراً بعد "اللہ اکبر" کہتے ہوئے رکوع میں چلے جائیں۔
(2) رکوع میں جاتے وقت احناف کے نزدیک رفع الیدین نہ کرنا افضل ہے۔
(3) رکوع میں اتنا جھکیں کہ کمر اور سر ایک سطح پر آجائیں۔
(4) رکوع کےدوران سر اور گردن درمیان میں رکھیں ،نہ اتنا اوپراُٹھائیں کہ کمر سے اوپر ہوجائے اور نہ اتنا نیچے کریں کہ ٹھوڑی سینے سے لگ جائے۔
(5) پاؤں بلکل سیدھے رکھیں، ان کو خم نہ دیں۔
(6) دونوں پیر برابر نہ رکھیں، انگلیاں قبلہ رخ رکھیں اور دونوں پیروں کے درمیان کم ازکم چار انگل کا فاصلہ رکھیں۔
(7) ہاتھ کی انگلیاں کھول کر گھٹنے اچھی طرح سے پکڑیں۔
(8) رکوع کی حالت میں بازو سیدھے رکھیں، انہیں رانوں پہ نہ ٹیکیں اور نہ کمان کی طرح خمیدہ کریں۔
(9) رکوع میں نظریں دونوں قدموں پرجمائے رہیں۔
(10) عورت رکوع میں صرف اس حد تک جھکے کہ ہاتھ گھٹنوں تک پہنچ جائیں،اور وہ انگلیاں کھول کرگھٹنوں کو نہ پکڑے،بلکہ صرف انگلیاں گھٹنوں پر رکھ لے۔
(11) رکوع میں کم از کم تین مرتبہ "سبحان ربی العظیم" پڑھیں۔

📚حوالہ:
(1) درمختار زکریا 2/196
(2) شامی زکریا 2/197
(3) حلبی کبیر315
(4) مراقی الفلاح 154
(5) کتاب المسائل 1/357
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی