░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 122 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 122* ・❱━━━
              *نماز کا مسنون طریقہ:*
*🔹جب مصلیٰ پر کھڑے ہوں:*
• نماز شروع کرنے سے پہلے مکمل خشوع وخضوع کے ساتھ دربارِ خداوندی میں حاضر ہونے کا تصور کریں اور دنیوی وساوس اور خیالات ذہن سے نکال دیں۔(1)
• چہرہ اور سینہ قبلہ کی طرف کرلیں۔(2)
• سیدھے کھڑے ہوں ، سر یا کمر جھکاکر نہ رکھیں۔(3)
• پاؤں کی انگلیاں بھی قبلہ رخ رکھنے کا اہتمام کریں، ان کا رخ دائیں بائیں نہ ہو۔(4)
• مرد حضرات دونوں پیر ملا کر نہ رکھیں، بلکہ ان کے درمیان (اگر کوئی  عذر نہ ہو) تو بہتر ہے کہ چار انگل کا یا اپنی جسامت کے مطابق فاصلہ ہونا چاہیے۔(5)
• ہر مسلمان پر ہر وقت اپنے ٹخنے کھلے رکھنا لازم ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ٹخنے ڈھکنے والوں کے بارے میں سخت وعید ارشاد فرمائی ہے، اس لیے نماز میں بطورِ خاص ٹخنے کھلے رکھنے کا اہتمام رکھیں۔(6)
• جماعت سے نماز پڑھ رہے ہوں تو صف سیدھی رکھنے کا اہتمام کریں، اس کی آسان شکل یہ ہے کہ سب نمازیں اپنی ایڑیاں صف کے کنارے پر رکھ لیں اور ٹخنے سیدھ میں کرلیں۔(7)
• صفوں کے درمیان خلا کو پر کرلیں، اس کی مسنون شکل یہ ہے کہ ہر نمازی اپنا بازو دوسرے نمازی کے بازو سے ملاکر کھڑا ہو۔(8)
• نمازی کی ہیئت اور لباس باوقار ہونا چاہیے، ننگے سر نماز پڑھنا، کہنیاں کھول کر نماز پڑھنا یا حقارت آمیز کپڑے پہن کر نماز پڑھنا بارگاہِ خداوندی کے آداب کے خلاف ہے۔(9)

📚حوالہ:
(1) مجمع الانھر 1/137
(2) الدرالمختار زکریا 2/108
(3) فتاوی شامی 2/131
(4) حلبی کبیر 315
(5) طحطاوی علی المراقی 143
(6) بخاری شریف 2/861
(7) فتاوی شامی 2/131
(8) الدرالمختار 2/310
(9) کتاب المسائل 1/354
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی