🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 121* ・❱━━━
*نماز کے آداب اور مستحبات:*
*(9) کھانسی اور ڈکار کو روکنا*
ایک ادب یہ ہے کہ نماز کے دوران حتی الامکان کھانسی اور ڈکار کو روکا جائے۔
*(10) جمائی کے وقت منہ بند کرنا*
نماز میں پوری کوشش کی جائے کہ جمائی میں منہ نہ کھلنے پائے ، اگر کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منہ چھپائے۔
*(11) خشوع وخضوع کے حصول کے لیے نظروں کا خیال*
قیام کی حالت میں سجدہ کی جگہ پر ، رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر، جلسہ اور قعدہ کی حالت میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا مستحب ہے۔
📚حوالہ:
• مراقی الفلاح 102
• فتاوی شامی زکریا 2/176
• بدائع الصنائع 1/296
• تعلیم الاسلام 3/69
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━