🌻 *حالتِ نزع میں کلمے کی تلقین کرنے کا طریقہ*


 🌻 *حالتِ نزع میں کلمے کی تلقین کرنے کا طریقہ*


📿 *حالتِ نزع میں کلمے کی تلقین کرنے کا مناسب اور بہتر طریقہ:*
جب کوئی شخص نزع کی حالت میں ہو یعنی اس پر موت کے آثار نظر آجائیں تو اس کو کلمہ کی تلقین کرنی چاہیے، جس کا بہتر اور مناسب طریقہ یہ ہے کہ اس کے قریب بیٹھ کر بلند آواز سے کلمہ پڑھا جائے، تشہد پڑھا جائے، البتہ اس کو کلمہ پڑھنے کا نہ کہا جائے اور نہ ہی اس پر اصرار کیا جائے۔ (احکام میت)

☀ الفتاوى الهندية:
إذَا اُحْتُضِرَ الرَّجُلُ وُجِّهَ إلَى الْقِبْلَةِ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ وَهُوَ السُّنَّةُ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ .... وَلُقِّنَ الشَّهَادَتَيْنِ، وَصُورَةُ التَّلْقِينِ أَنْ يُقَالَ عِنْدَهُ فِي حَالَةِ النَّزْعِ قَبْلَ الْغَرْغَرَةِ جَهْرًا وَهُوَ يَسْمَعُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إلَهَ إلَّا اللهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ وَلَا يُقَالُ لَهُ: قُلْ، وَلَا يُلَحُّ عَلَيْهِ فِي قَوْلِهَا؛ مَخَافَةَ أَنْ يَضْجَرَ فَإِذَا قَالَهَا مَرَّةً لَا يُعِيدُهَا عَلَيْهِ الْمُلَقِّنُ إلَّا أَنْ يَتَكَلَّمَ بِكَلَامٍ غَيْرِهَا، كَذَا فِي الْجَوْهَرَةِ النَّيِّرَةِ. (الْبَابُ الْحَادِي وَالْعِشْرُونَ فِي الْجَنَائِزِ: الْفَصْلُ الْأَوَّلُ فِي الْمُحْتَضَرِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی
محلہ بلال مسجد نیو حاجی کیمپ سلطان آباد کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی