🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 123* ・❱━━━
*نماز کا مسنون طریقہ:*
*🔹 جب نماز شروع کریں:*
• نماز شروع کرتے وقت دل میں ارادہ کرلیں کہ میں فلاں نماز پڑھ رہا ہوں، بہتر ہے کہ دل کے استحضار کی ساتھ زبان سے بھی نیت کے الفاظ کہہ لیں، لیکن زبان سے نیت کرنا لازم اور ضروری نہیں ہے۔
• اس کے بعد "اللہ اکبر" کہتے ہوئے دونوں ہاتھ اس طرح اٹھائیں کہ انگلیاں اوپر کی طرف سیدھی ہوں اور ہتھیلیاں قبلہ رخ ہوں ، اور انگوٹھے کان کی لو کے بالمقابل آجائیں۔
• پھر دونوں ہاتھ ناف کے نیچے اس طرح باندھیں کہ دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور چھوٹی انگلی سے بائیں ہاتھ کی کلائی پکڑلیں اور درمیان کے تین انگلیاں سیدھی کرکے اپنے حال پر چھوڑ دیں۔
• خواتین دوپٹہ کے اندر سے صرف کندھے تک ہاتھ اٹھائیں اور پھر اپنے سینے پر دائیں ہتھیلی بائیں ہتھیلی کے اوپر رکھ دیں، مرد کی طرح حلقہ نہ بنائیں۔
📚حوالہ:
• الدرالمختار زکریا 2/91
• طحطاوی علی المراقی 139
• کتاب المسائل 1/355
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━