░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 117 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ *پوسٹ نمبر 117* ・❱━━━
        *نماز کے آداب اور مستحبات:*
*(3) نماز میں قرات کی مستحب مقدار*
اس سلسلے میں نمازی کی تین حالتوں کے اعتبار سے حکم الگ الگ ہے:
(1) اگر نمازی سفر میں ہو اور سفر جاری ہو تو سورہ فاتحہ کے بعد حسب سہولت جو سورت پڑھنا چاہے پڑھے، خواہ وہ چھوٹی سی چھوٹی کیوں نہ ہو اور خواہ وہ کوئی سی نماز کیوں نہ ہو۔
(2) اگر نمازی مسافر ہو، لیکن کسی جگہ اطمینان کے ساتھ ٹھہرا ہوا ہے تو نماز فجروظہر میں اوساط مفصل میں سے لمبی سورتیں، نماز عصر و عشاء میں اوساط مفصل کی چھوٹی سورتیں اور نماز مغرب میں قصار مفصل کی چھوٹی سے چھوٹی سورتیں پڑھنا مستحب ہے۔
(3) اگر نمازی مقیم ہو اور وقت میں بھی گنجائش ہو تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ نماز فجروظہر میں طوال مفصل، نماز عصر و عشاء میں اوساط مفصل اور نماز مغرب میں قصار مفصل پڑھے۔
فائدہ اولی: طوال مفصل سورہ حجرات سے سورۃ البروج تک کی سورتوں کو کہا جاتا ہے، جبکہ سورہ طارق سے سورہ لم یکن الذین تک اوساط مفصل اور سورہ زلزال سے آخر قرآن تک کی سورتیں قصارمفصل کہلاتی ہیں۔
فائدہ ثانیہ: بعض فقہاء کرام کے نزدیک مذکورہ سورتوں کا خیال رکھنا سنن نماز میں سے ہے۔

📚حوالہ:
• حلبی کبیر 310
• الدرالمختار مع ردالمحتار 2/261
• کتاب المسائل 1/348
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی