░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 104 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 104 ・❱━━━

    نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
 
نماز پڑھتے ہوئے عورت کا بچے کو دودھ پلانا
اگر کوئی عورت نماز پڑھ رہی تھی اور اس کے چھوٹے بچے نے اسی حالت میں اس کے پستان کو چوسا، جس سے دودھ نکل آیا تو عورت کی نماز فاسد ہوجائے گی۔
    قرات میں فحش غلطی
نماز کے دوران اگر قرآن کریم پڑھتے ہوئے ایسی فحش غلطی ہوجائیں جس سے معنی بالکل بدل جائے اور تاویل کی کوئی صورت نہ رہے تو اس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے اور اگر قریب المخارج میں ادل بدل ہوجائیں مثلا ظاء کی جگہ ضاد یا ثاء کی جگہ سین وغیرہ ادا ہوجائے تو متاخرین کے نزدیک مطلقاً نماز فاسد نہ ہوگی البتہ اگر کوئی شخص قصدا غلط پڑھے تو یقینا فساد کا حکم لگایا جائے گا۔
فائدہ: قرات میں غلطی ہونے کی صورت میں خود فیصلہ کرنے کے بجائے ماہر مفتی یا عالم سے مسئلہ معلوم کرکے عمل کیا جائے

📚حوالہ:
* شامی 2/390 زکریا
* طحطاوی 186
* فتاوی محمودیہ 2/181
* کتاب المسائل 1/401
 ━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی