🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 103 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
نماز پڑھتے ہوئے موت آگئی
نماز پڑھتے ہوئے اگر کسی کو موت آجائے تو اس سے نماز ساقط ہوجائے گی اور اگر امام نماز کے دوران انتقال کر جائے تو سب مقتدیوں کی نماز فاسد ہوجائے گی اور انہیں ازسرنو نماز پڑھنی ہوگی، مرنے والے کی نماز کا فدیہ لازم نہیں ہے کیونکہ اس سے نماز ساقط ہوچکی ہے۔
نماز پڑھتے ہوئے بے ہوش ہوجانا
اگر نماز کے دوران کسی شخص پر بےہوشی طاری ہو جائے تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
📚حوالہ:
* ردالمحتار علی الدرالمختار 2/391
* مراقی الفلاح 180
* کتاب المسائل 1/402
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━