🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 99 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
نماز میں سینہ قبلہ سے پھیرنا
نماز پڑھتے ہوئے اگر سینہ قبلہ سے پھیرلیا تو نماز فاسد ہو جائے گی، لیکن دو حالتیں اس سے مستثنیٰ ہیں: ایک یہ کہ نماز پڑھتے ہوئے وضو ٹوٹ جائے اور آدمی طہارت کے لیے صف چھوڑ کر جائے، دوسری یہ کہ نمازِ خوف میں دوران نماز نقل و حرکت کرے۔ یہ دونوں حالتیں مفسدِ نماز نہیں ہیں۔
نماز پڑھتے ہوئے زور سے پھونک مارنا
اگر نماز پڑھتے ہوئے آواز سے پھونکا یا اف یا تف کی آواز منہ سے نکالی تو نماز فاسد ہو جائے گی۔
نماز میں رونا اور کراہنا
نماز کے دوران تکلیف کی وجہ سے جان بوجھ کر کراہنا یا غم کی وجہ سے رونا مفسدِ نماز ہے، البتہ اگر سخت تکلیف کی وجہ سے بے اختیار آواز نکل جائے یا جنت و جہنم کے تصور سے رقت طاری ہوجائے تو مفسد نہیں۔
📚حوالہ:
* مراقی الفلاح 177
* حلبی کبیر 451
* بدائع الصنائع 1/539
* عالمگیری 1/100
* کتاب المسائل 1/388
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━