🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 97 ・❱━━━
نماز توڑنے والی چیزوں کا بیان:
دورانِ نماز کوئی چیز کھاپی لینا
1. نماز میں کوئی چیز کھالی یا کچھ پی لیا تو نماز ٹوٹ گئی، یہاں تک کہ اگر ایک تل یا چھالیہ کا ٹکڑا اٹھاکر کھالے تو بھی نماز ٹوٹ جائے گی البتہ اگر کوئی چیز دانتوں میں اٹکی ہوئی تھی اس کو نگل لیا تو اگر وہ چنے سے کم ہو تب تو نماز ہوگئی اور اگر چنے کے برابر یا زیادہ ہو تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
2. منہ میں پان دبا ہوا ہے اور اس کی پیک حلق میں جاتی ہے تو نماز نہیں ہوتی۔
3. کوئی میٹھی چیز کھائی پھر کلی کرکے نماز پڑھنے لگا لیکن منہ میں اس کا کچھ مزہ باقی ہے اور تھوک کے ساتھ حلق میں جاتا ہے، تو نماز صحیح ہے۔
4. اگر گوند وغیرہ کو پے در پے تین دفعہ یا زیادہ چبایا تو نماز ٹوٹ جائے گی۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/216
* تسہیل بہشتی زیور 1/299
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━