🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 91 ・❱━━━
جن صورتوں میں نماز توڑنا جائز ہے:
1. نماز کے دوران ریل یا کوئی گاڑی چل پڑے اور اس پر اپنا سامان رکھا ہوا ہے یا بال بچے سوار ہیں تو نماز توڑ دینا درست ہے ، چاہے یہ امید ہو کہ نماز وقت کے اندر مل جائے گی یا اس کی امید نہ ہو)
2. سامنے سانپ آجائے تو اس کے ڈر سے نماز توڑنا جائز ہے۔
3. نماز میں کسی نے جوتی اٹھائی اور یہ خطرہ ہے کہ اگر نماز نہیں توڑے گا تو وہ شخص جوتی لے کر بھاگ جائے گا تو نماز توڑ دینا جائز ہے۔
اس حوالے سے فقہاء کرام رحمھم اللہ نے یہ ضابطہ ذکر کیا ہے کہ جب ایسی چیز کے ضائع ہوجانے یا خراب ہوجانے کا ڈر ہو جس کی قیمت 3.0618 گرام چاندی کے برابر یا اس سے زیادہ ہے تو اس کے لیے نماز توڑ دینا جائز ہے۔ چاندی کی قیمت گھٹتی بڑھتی ہے ، ہر دور میں اسی وقت کی قیمت کا اعتبار ہوگا۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/200
* تسہیل بہشتی زیور 1/307
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━