🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 90 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
متفرقات
1. نماز میں ایسی تنور کی طرف منہ کرنا جس میں آگ جل رہی ہو یا کوئی اور ایسی چیز آگے ہو جس کو کافر پوجتے ہیں ، مکروہ ہے۔
چراغ ، قندیل، گیس ہیٹر اورموم بتی کی طرف منہ کرنا مکروہ نہیں۔
2. اگر نمازی کے سامنے قرآن کریم رکھا ہوا ہو یا تلوار وغیرہ لٹکی ہو تو اس سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آتی۔
3. مقتدی کو اپنے امام سے پہلے کوئی فعل شروع کرنا مکروہِ تحریمی ہے۔
4. جب امام قیام میں قرات کررہا ہو تو مقتدی کے لیے کوئی دعا وغیرہ پڑھنا یا قرآن کریم کی قرات کرنا چاہے وہ سورت فاتحہ ہو یا اور کوئی سورت ہو، مکروہ تحریمی ہے۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/196
* تسہیل بہشتی زیور 1/306
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━