🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 89 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
قراءت سے متعلق:
4. پیسہ سکہ منہ میں لے کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے ، اور اگر ایسی چیز منہ میں ہو جس کی وجہ سے قراءت نہیں کرسکتا تو نماز نہ ہوگی۔
5. آیتوں یا سورتوں یا تسبیحات وغیرہ کو انگلیوں پر یا تسبیح ہاتھ میں لے کر گننا نماز کے اندر مکروہ تنزیہی ہے ، خواہ فرض نماز ہو یا نفل ہو، اگر گننے کی ضرورت ہو جیسے صلواۃ التسبیح میں تو انگلیوں کے سرے یعنی پوروں کو دباکر شمار کرے اور انگلیوں کو سنت طریقے سے اپنی جگہ رکھیں، اس میں کراہت نہیں ہے۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/194
* تسہیل بہشتی زیور 1/305
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━