🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 88 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
قراءت سے متعلق:
1. دوسری رکعت کو پہلی رکعت سے تین آیتوں سے زیادہ لمبا کرنا مکروہ تنزیہی ہے، البتہ جن سورتوں کا پڑھنا سنت سے ثابت ہے ان میں مکروہ نہیں۔
2. کسی نماز میں کوئی سورت مقرر کرنا کہ ہمیشہ وہی پڑھا کرے ، اس کے علاوہ کوئی سورت کبھی نہ پڑھے، اور یہ خیال ہو کہ اس سورت کے علاوہ نماز نہیں ہوتی، یہ بات بھی مکروہ ہے۔
3. ابھی سورت ختم نہیں ہوئی، دو ایک کلمے رہ گئے تھے کہ جلدی کے مارے رکوع میں چلا گیا اور سورت کو رکوع میں جاکر ختم کیا تو نماز مکروہ ہوئی۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/194
* تسہیل بہشتی زیور 1/306
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━