░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 82 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 82 ・❱━━━

    جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
      
قلبی تشویش سے متعلق:
1۔ پیشاب یا پاخانہ کے سخت تقاضے کی حالت میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے لیکن اگر وقت کے نکل جانے کا اندیشہ ہو تو ایسے ہی پڑھ لے۔
2۔ جب بھوک بہت لگی ہو اور کھانا تیار ہو تو پہلے کھانا کھالے ، تب نماز پڑھے ، بے کھانا کھائے نماز پڑھنا مکروہ ہے ، البتہ اگر وقت تنگ ہونے لگے تو پہلے نماز پڑھے۔
3۔ جس جگہ یہ ڈر ہو کہ کوئی نماز میں ہنسائے گا یا خیال بٹ جائے گا اور نماز میں بھول چوک ہو جائے گی ایسی جگہ نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
4۔ آنکھیں بند کرکے نماز پڑھنا بہتر نہیں لیکن اگر آنکھیں بند کرنے سے نماز میں دل خوب لگے تو بند کر کے پڑھنے میں بھی کوئی کراہت نہیں۔

📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/194
* تسہیل بہشتی زیور 1/305

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Graphic Designer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی