░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 81 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 81 ・❱━━━

    جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
      
تصویر سے متعلق:
1۔ جس فرش پر جاندار کی تصویریں بنی ہوئی ہوں ، اس پر نماز ہوجاتی ہے لیکن تصویر پر سجدہ نہ کرے، البتہ گھر میں جاندار کی تصویریں رکھنا سخت گناہ ہے۔
2۔ جاندار کی تصویر والی جائے نماز رکھنا بھی مکروہ ہے.
3۔ اگر تصویر سر کے اوپر ہو یعنی چھت میں تصویر بنی ہوئی ہو یا آگے کی طرف ہو یا دائیں طرف یا بائیں طرف ہو تو نماز مکروہ ہے۔( اسی طرح اگر پیچھے ہو تب بھی مکروہ ہے لیکن دوسری صورتوں سے کم کراہت ہے) اور اگر پاوں کے نیچے ہو تو نماز مکروہ نہیں ، اسی طرح اگر بہت چھوٹی تصویر ہوکہ اگر زمین پر رکھی ہوئی ہو اور کھڑے ہوکر دکھائی نہ دے یا پوری تصویر نہ ہو بلکہ سر کٹا ہوا یا مٹا ہوا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں، ایسی تصویر سے کسی صورت میں نماز مکروہ نہیں ہوتی ، چاہے جس طرف ہو۔
4۔ جاندار کی تصویر والا کپڑا پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔
5۔ درخت ، مکان وغیرہ بے جان اشیاء کا نقشہ بنا ہو تو مکروہ نہیں۔

📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/193
* تسہیل بہشتی زیور 1/305

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی