░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 80 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 80 ・❱━━━

    جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
      
لباس سے متعلق:
12۔ نماز پڑھنے کے لئے آستین کو چڑھانا مکروہِ تحریمی ہے خواہ کہنیوں تک ہو یا اس سے نیچے ہو۔  اگر نماز شروع کرنے سے پہلے کسی کام کے لیے یا وضو کرنے کے لیے آستین چڑھائی تھی اور اسی طرح نماز پڑھنے لگا تو یہ بعض فقہاء کرام کے نزدیک مکروہ تحریمی ہے اور بعض کے نزدیک مکروہ نہیں ہے۔
اگر وضو کے لیے آستین چڑھائی تھی اور جماعت کھڑی ہوگئی تو حکم یہ ہے کہ اگر رکوع میں شریک ہوسکتا ہے تو پہلے آستین نیچے اتارے پھر تکبیر کہہ کر امام کے ساتھ شریک ہوجائے اور اگر امام صاحب رکوع میں ہو اور رکعت فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو امام کے ساتھ اسی حالت میں شریک ہوجائے اور نماز کے اندر ایک ہاتھ سے آستین اتارے۔

📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/193
* تسہیل بہشتی زیور 1/303

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی