🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 79 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
لباس سے متعلق:
10۔ ایسا چست لباس جس سے مخفی اعضاء کی شکل نظر آئے مثلا پتلون یا پاجامہ اور اوپر سے کوئی چادر بھی نہ اوڑھی ہو جس سے وہ عضو چھپ گئے ہوں تو ایسے لباس میں نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔
11۔ نماز میں کرتہ یا کپڑا درست کرنے کی عام طور پر ضرورت یا تو اس وجہ سے ہوتی ہے کہ کرتہ کمربند کے اوپر اٹک جاتا ہے یا اس وجہ سے کہ بعض لوگوں کے سرین کے اندر کرتہ اٹک جاتا ہے یا اس وجہ سے کہ گرمی اور پسینہ کی وجہ سے کرتا یا کوئی اور کپڑا جسم کے ساتھ چپک جاتا ہے، کسی ایسی ضرورت کی وجہ سے کرتہ اور کپڑے کو کھینچ کر درست کرنے میں کوئی کراہت نہیں، البتہ اس کے لیے ایک ہاتھ کا استعمال کافی ہے ، دوسرا ہاتھ استعمال کرنا مکروہ ہے اور بلاضرورت ایک ہاتھ استعمال کرنا بھی مکروہ تحریمی ہے۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/192
* تسہیل بہشتی زیور 1/303
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━