░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 77 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 77 ・❱━━━

    جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
      
لباس سے متعلق:
1۔ حالت نماز میں کپڑے کا خلاف دستور پہننا یعنی جو طریقہ اس کے پہننے کا ہو اور جس طریقہ سے اس کو اہل تہذیب پہنتے ہو، اس کے خلاف اس کا استعمال مکروہ تحریمی ہے مثلاً کوئی شخص چادر اوڑھے اور اس کا کنارہ شانہ پر نہ ڈالے یا کرتا پہنے اور آستینوں میں ہاتھ نہ ڈالے ، اس سے نماز مکروہ ہو جاتی ہے۔
2۔ کندھے پر رومال ڈال کر نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے جب کہ اس کو لپیٹے نہیں۔
3۔ بہت برے اور میلے کچیلے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے اگر دوسرے کپڑے نہ ہو تو جائز ہے۔
4۔ مردوں کیلئے برہنہ سر نماز پڑھنا مکروہ ہے ہاں اگر عاجزی اور خشوع کی نیت سے ایسا کرے تو مضائقہ نہیں، لیکن بہتر یہی ہے کہ نماز سر ڈھانپ کر پڑھے اور دل کے ساتھ خشوع و خضوع کرے۔
5۔ اگر کسی کی ٹوپی یا پگڑی نماز پڑھتے میں گرجائے تو افضل یہ ہے کہ اسی حالت میں اسے اٹھا کر پہن لے لیکن اگر اس کی پہننے میں عمل کثیر کی ضرورت پڑے تو نہ پہنے۔

📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/192
* تسہیل بہشتی زیور 1/303

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی