ہم نیند میں خراٹے کیوں لیتے ہیں ؟


 یہ بات مکمل طور پر کوئی نہیں جانتا کہ ہم میں سے کتنے لوگ خراٹے لیتے ہیں۔ لیکن یہ مسئلہ بڑھ رہا ہے۔ اس سے نہ صرف خراٹے لینے والوں کی اپنی نیند میں خلل پڑتا ہے بلکہ آس پاس کے لوگوں کو بھی کافی پریشانی ہوتی ہے۔


خیال ہے کہ بہت سے معاملات میں تو خراٹوں کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں بھی ٹوٹ چکی ہیں۔

ہم خراٹے کیوں لیتے ہیں؟
جب ہم نیند کے دوران سانس لیتے اور باہر نکالتے ہیں تو ہم اپنی گردن اور سر کے نرم بافتوں (ٹشوز) میں لرزش کی وجہ سے خراٹے لیتے ہیں۔

یہ نرم بافتیں ہماری ناک کے راستے، ٹانسلز اور منھ کے اوپری حصے میں پائے جاتے ہیں۔

جب آپ سوتے ہیں تو ہوا کے گزرنے کا راستہ آرام دہ حالت میں ہوتا ہے، پھر ہوا کو اندر اور باہر جانے کے لیے زور لگانا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے نرم بافتوں میں لرزش پیدا ہوتی ہے۔

پھر ہم اسے روکنے کے لیے کیا کر سکتے ہیں؟
خراٹوں کو روکنے کے لیے ہوا کی نالی کو کھلا رکھنا ضروری ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، بہت سی تکنیکیں ہیں جن کو اپنانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

نشہ آور اشیاء سے پرہیز
نشہ آور اشیاء کے استعمال کی وجہ سے نیند کے دوران پٹھے زیادہ آرام دہ ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ سے ہوا کی نالیاں تنگ اور مزید تنگ ہوجاتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں سونے سے پہلے نشہ آور اشیاء کے استعمال سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

کروٹ لے کر لیٹنا

جب آپ پیٹھ کے بل سیدھا لیٹتے ہیں تو آپ کی زبان، ٹھوڑی اور آپ کی ٹھوڑی کے نیچے موجود فیٹی ٹشوز آپ کے ایئر وے میں رکاوٹ پیدا کر سکتے ہیں۔ ایسی حالت میں خراٹے لیں تو ایک طرف کر کے سو جائیں۔

ناک کی پٹیاں
بازار میں ایسے بہت سی پروڈکٹس دستیاب ہیں جو خراٹوں کو روکنے میں مدد کرتے ہیں۔ ناک کی پٹیوں کے پیچھے خیال یہ ہے کہ وہ آپ کے نتھنوں کو کھلا رکھتے ہیں۔ جب آپ اپنی ناک سے خراٹے لیتے ہیں تو یہ کام کرتا ہے۔ لیکن اس بات کے بہت کم شواہد ہیں کہ وہ واقعی کارآمد ہیں یا نہیں۔

اپنی ناک صاف رکھیں
اگر آپ کو زکام ہے اور آپ کی ناک بند ہے تو آپ کے خراٹے لینے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں سونے سے پہلے اپنی ناک کو اچھی طرح صاف کریں۔ آپ ناک صاف کرنے کے لیے کوئی پروڈکٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سے ناک میں خون کی بہت باریک خلیوں کو سوجن سے آرام ملے گا۔ یہ عام طور پر الرجی کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔ یہ بھری ہوئی ناک سے بھی فوری آرام دیتا ہے۔

وزن کم کریں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو، آپ کی ٹھوڑی کے قریب زیادہ فیٹی ٹشو ہو سکتے ہیں۔ وہ ہوا کے راستے کو تنگ کر سکتے ہیں اور ہوا کے گزرنے میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں صحت مند وزن برقرار رکھنے سے خراٹوں سے نجات مل سکتی ہے۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی