🌻 آنکھ کے آپریشن کے بعد وضو میں آنکھ دھونے کا حکم


 🌻 آنکھ کے آپریشن کے بعد وضو میں آنکھ دھونے کا حکم


📿 آنکھ کے آپریشن کے بعد وضو میں آنکھ دھونے کا حکم:
 آنکھ کا آپریشن کرانے کے بعد وضو میں چہرہ دھوتے وقت اگر آنکھ کے بیرونی حصے اور اطراف کو دھونا تکلیف دہ یا نقصان دہ نہ ہو تو عام حالات کے وضو کی طرح اس کو دھونا فرض ہے، لیکن اگر دھونا تکلیف دہ یا نقصان دہ ہو تو اس پر مسح کرلینا چاہیے، اور اگر یہ بھی تکلیف دہ یا نقصان دہ ہو تو مسح بھی ساقط اور معاف ہے۔

☀ مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر:
(وَيَجُوزُ) الْمَسْحُ (عَلَى الْجَبِيرَةِ) وَهِيَ الْيَدَانِ الَّتِي تُشَدُّ عَلَى الْعِظَامِ الْمَكْسُورَةِ. وَفِي مُخْتَارَاتِ النَّوَازِلِ: وَإِنَّمَا يَجُوزُ الْمَسْحُ عَلَيْهَا إذَا كَانَ الْمَاءُ يَضُرُّ الْجِرَاحَةَ إذَا غَسَلَهَا فَإِذَا أَضَرَّ يَمْسَحُ عَلَى الْجِرَاحَةِ، وَإِنْ أَضَرَّ يَمْسَحُ عَلَى الْجَبِيرَةِ، وَإِنْ أَضَرَّ الْمَسْحُ عَلَى الْجَبِيرَةِ سَقَطَ الْمَسْحُ، وَكَذَا الْحُكْمُ فِي مَوْضِعِ الْفَصْدِ وَالزِّيَادَةُ عَلَى مَوْضِعِ الْجِرَاحَةِ تَبَعٌ لَهَا. (كِتَابُ الطَّهَارَةِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی