🌻 طلاق کے بعد مہر کی معافی کا حکم
📿 طلاق کے بعد عورت کا اپنے مہر کو معاف کرنے کا حکم:
اگر میاں بیوی میں طلاق ہوجانے کے بعد عورت اپنی کامل خوشی اور رضا سے اپنے اس شوہر کو اپنا مہر معاف کردے تو مہر معاف ہوجاتا ہے، ایسی صورت میں شوہر کے ذمے سے مہر کی ادائیگی ساقط ہوجاتی ہے، جیسا کہ اجنبی کو قرض معاف کردینے سے وہ قرض معاف ہوجاتا ہے۔
(فتاوٰی محمودیہ: باب المہر)
☀ الدر المختار:
(وَصَحَّ حَطُّهَا) لِكُلِّهِ أَوْ بَعْضِهِ (عَنْهُ) قَبلَ أَوْ لَا. (بَابُ الْمَهْرِ)
✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی