🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 86 ・❱━━━
جو چیزیں نماز میں مکروہ اور منع ہیں:
بلاضرورت عمل قلیل کرنے سے متعلق:
1. بلا ضرورت نماز میں تھوکنا اور ناک صاف کرنا مکروہ ہے، اگر ضرورت پڑے تو درست ہے، جیسے کسی کو کھانسی آئی اور منہ میں بلغم آگیا یا تو اپنے بائیں طرف تھوک دے (جب میدان میں نماز پڑھ رہا ہو) یا کپڑے میں لے کر مل ڈالے(جب مسجد میں ہو) اور داہنی طرف یا قبلہ کی طرف نہ تھوکے۔
2. نماز میں کھٹمل نے کاٹ لیا تو اس کو پکڑ کر چھوڑ دے، نماز پڑھنے میں مارنا اچھا نہیں ہے اور اگر کھٹمل نے ابھی کاٹا نہیں ہے تو اس کو نہ پکڑے، بے کاٹے پکڑنا بھی مکروہ ہے۔
3. فرض نماز میں بغیر عذر کے کسی چیز مثلا دیوار یا لاٹھی وغیرہ کے سہارے کھڑا ہونا مکروہ ہے ، البتہ اگر عذر ہو اور کسی چیز کے سہارے قیام کرسکتا ہو تو قیام فرض ہے۔
4. اپنے کپڑے، بدن یا زیور سے کھیلنا اور کنکریوں کو ہٹانا مکروہ ہے، البتہ اگر کنکریوں کی وجہ سے سجدہ نہ کرسکے تو ایک دو مرتبہ ہاتھ سے برابر کردینا اور ہٹانا درست ہے۔
📚حوالہ:
* مسائل بہشتی زیور 1/195
* تسہیل بہشتی زیور 1/303
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━