🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 75 ・❱━━━
نماز عید اور جمعہ وغیرہ میں سہو کا پیش آنا
اگر عیدین اور جمعہ کی نماز میں امام سے کوئی ایسی غلطی ہوگئی جس سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہو ، تو متاخرین مشائخ کے نزدیک بہتر یہ ہے کہ ان نمازوں میں سجدہ سہو نہ کیا جائے اس لیے کہ مجمع کثیر ہونے کی وجہ سے سجدہ سہو کرنے کی وجہ سے ناواقف عوام کی نماز خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔
یہی حکم بڑے بڑے اجتماعات میں کثیر مجمع کے ساتھ پڑھی جانے والی باجماعت نمازوں کا بھی ہے۔
📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار بیروت 2/489
☆ عالمگیری 1/128
☆ طحطاوی 253
☆ کتاب المسائل 1/336
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━