░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 74 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 74 ・❱━━━

    کب تک سجدہ سہو کیا جاسکتا ہے؟
   
         اگر کسی شخص پر سجدہ سہو کرنا واجب تھا لیکن وہ بھول گیا اور اس نے دونوں طرف سلام پھیرا پھر اسے یاد آیا کہ میرے ذمہ تو سجدہ سہو تھا ، تو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ اگر اس نے نماز کے مفسدات میں سے کوئی کام نہیں کیا ہے تو اب سجدہ سہو کرسکتا ہے، نماز کے مفسدات میں سے بات چیت کرنا ، کھانا پینا اور قبلہ سے سینہ پھیرنا بھی ہے۔

قعدہ اولی پر غلطی سے سلام پھیرا تو؟

           اگر کسی شخص نے مثلا ظہر کی چار رکعت نماز کہ نیت باندھی پھر دو رکعت پڑھ کر بھول سے سلام پھیر دیا ، تو اس سلام سے وہ نماز سے خارج نہیں ہوا ، اسے چاہیے کہ چار رکعات مکمل کرکے اخیر میں سجدہ سہو کرے۔

📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار بیروت 2/487   
☆ بدائع الصنائع 1/402 
☆ البحرالرائق 2/111 
☆ کتاب المسائل 1/336

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی