🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ *پوسٹ نمبر 67* ・❱━━━
*سورت ملائے بغیر رکوع میں چلا گیا تو کیا کرے؟*
اگر کوئی شخص سورہ فاتحہ پڑھنے کے بعد سورت ملائے بغیر رکوع میں چلا گیا پھر اسے رکوع میں یا رکوع سے اٹھ کر اس بھول کا احساس ہوا تو اس پر لازم ہے کہ پہلے سورت ملائے پھر دوبارہ رکوع کرے اور اخیر میں سجدہ سہو کرے۔
*قومہ اور جلسہ میں جلدبازی سے سجدہ سہو کا وجوب*
اگر کسی نے نماز میں اتنی جلد بازی کی کہ قومہ اور جلسہ کی حالت میں ایک تسبیح کے بقدر بھی روکا نہ رہا تو ترک واجب کی وجہ سے اس پر سجدہ سہو لازم ہوگا۔
📚حوالہ:
• الدر المختار مع ردالمحتار زکریا 2/157
• طحطاوی علی مراقی الفلاح 250
• بدائع الصنائع 1/415
• کتاب المسائل 1/330
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━