🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 64 ・❱━━━
سجدہ سہو کے وجوب کے اسباب
نماز میں سجدہ سہو واجب ہونے کے درج ذیل اسباب ہیں ان میں سے جب کوئی بھی سبب پایا جائے گا تو سجدہ سہو واجب ہو جائے گا۔
(1) کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصل جگہ سے مقدم کر دینا مثلا قرآت سے پہلے رکوع کرلیا یا سورت فاتحہ سے پہلے سورت ملالی۔
(2) کسی فرض یا واجب عمل کو اپنی اصلی جگہ سے مؤخر کردینا مثلا پہلی رکعت میں ایک سجدہ بھول گیا اور دوسری رکعت میں یاد آنے پر تین سجدے کرلیے۔
(3) کسی فرض یا واجب کا تکرار کر دینا مثلا رکوع دوبارہ کرلیا یا ایک رکعت میں تین سجدے کر لیے۔
(4) کسی واجب کی صفت کو بدل دینا مثلا جہری نماز میں امام نے آہستہ قرات کی یا سری نماز میں زور سے قرات کی۔
(5) کسی واجب کو ترک کر دینا مثلا تشہد نہیں پڑھا یا سورہ فاتحہ چھوڑ دی۔
📚حوالہ:
* الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/543
* حلبی کبیر 455
* کتاب المسائل 1/327
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━