🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 63 ・❱━━━
سجدہ سہو کیوں مشروع ہے؟
نماز کے دوران شیطان طرح طرح کی وساوس اور خیالات ڈال کر نماز خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے اور کبھی بے خیالی میں آدمی غلطی بھی کر بیٹھتا ہے اس غلطی کی تلافی اور شیطان کی کوشش کو ناکام کرنے کے لیے شریعت میں سجدہ سہو کا حکم دیا گیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان اس کے پاس آکر اس کو شبہ میں ڈالتا ہے تاآں کہ اسے پتہ نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعت نماز پڑھی ہے، لہذا جب تم میں سے کوئی اس طرح کی بات محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ بیٹھے بیٹھے دو سجدے اور کرے۔"
📚حوالہ:
☆ مسلم شریف ، عن ابی ھریرہ 1/210
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━