🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 56 ・❱━━━
واجبات نماز
(حصہ سوم)
(4) فرض کی ابتدائی دو رکعتوں میں قرآت کی تعیین
فرض کی ابتدائی دو رکعتوں کو قرآت کے لئے متعین کرنا واجب ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور سورت ملانے کا عمل کیا جائے، اگر ان دو رکعتوں کو چھوڑ کر تیسری یا چوتھی رکعت میں قرآت کی گئی تو ترک واجب کی وجہ سے سجدہ سہو لازم آئے گا۔
(5) سورت فاتحہ کا قرآت سے پہلے پڑھنا
جن رکعتوں میں سورت فاتحہ اور سورت ملائی جاتی ہے، ان میں سورت فاتحہ کو دوسری سورت سے پہلے پڑھنا واجب ہے۔
📚حوالہ:
☆ فتاوی شامی 2/151
☆ الفتاوی الھندیہ 1/71
☆ مراقی الفلاح 135
☆ طحطاوی 135
☆کتاب المسائل 1/313
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━