░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 54 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 54 ・❱━━━

         واجبات نماز  
            (حصہ اول)
      
      نماز کے کل واجبات کے بارے میں فقہاء کرام رحمھم اللہ تعالی کے  اقوال مختلف ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض واجبات اکثر پیش آتے ہیں اور بعض صورتیں صرف عقلی ہیں، اس لیے فقہاء کرام نے اپنے اپنے مزاج کے مطابق واجبات کتابوں میں ذکر کیے ہیں، تاہم جو اہم واجبات ہیں،  ان کو یہاں ہم ذکر کریں گے ان شاء اللہ۔
(1) تکبیر تحریمہ میں "اللہ اکبر" کہنا
    نماز شروع کرتے وقت خاص "اللہ اکبر" کے لفظ سے تکبیر تحریمہ کہنا واجب ہے، اور اللہ اکبر کے علاوہ کسی اور ذکر مثلا اللہ اعظم یا الرحمان اکبر سے نماز شروع کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ عیدین کی تکبیرات واجبہ کا بھی یہی حکم ہے۔

📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/187
☆ طحطاوی 137
☆ مجمع الانھر 1/89
☆کتاب المسائل مع ترمیم 1/312

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی