🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 49 ・❱━━━
مقتدی کا امام سے پہلے رکوع میں چلے جانے کا حکم
اگر کوئی مقتدی امام سے پہلے ہی رکوع میں چلا گیا اور امام کے رکوع میں جانے سے پہلے ہی رکوع مکمل کرکے قیام کی حالت میں آگیا تو اس کا یہ رکوع شرعا معتبر نہیں ہوا، اسے دوبارہ امام کے ساتھ یا امام کے بعد رکوع کرنا پڑے گا ورنہ نماز درست نہ ہوگی۔
دوسری صورت یہ ہے کہ مقتدی امام سے پہلے ہی رکوع میں چلا گیا لیکن ابھی رکوع ہی میں تھا کہ امام بھی رکوع میں چلا گیا تو اس صورت میں مقتدی کا رکوع معتبر ہوجائے گا، البتہ قصدا ایسا کرنا گناہ کا کام ہے۔
بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص رکوع کس طرح کرے؟
بیٹھ کر نماز پڑھنے والا شخص اگر پیٹھ اور سر قدرے جھکادے تو اس کا رکوع ادا ہوجائے گا تاہم بہتر یہ ہے کہ اتنا جھکے کہ اس کا سر گھٹنوں کے سامنے آجائے۔(سرین کا اٹھانا ضروری نہیں ہے)
📚حوالہ:
☆ حلبی کبیر 280
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا 2/134
☆ بدائع الصنائع 1/284
☆ کتاب المسائل مع ترمیم 305
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━