🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ
━━❰・ پوسٹ نمبر 45 ・❱━━━
نفل نماز کچھ کھڑے ہوکر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنا
اگر کوئی شخص نفل نماز کھڑے ہوکر شروع کرے اور بعد میں بیٹھ جائے ، یا بیٹھ کر شروع کرے پھر کھڑے ہوکر پڑھنے لگے تو اس طرح بھی نماز درست ہے لیکن جب کھڑے ہوکر شروع کرے تو بہتر ہے کہ بلاعذر نہ بیٹھے۔
نماز کی کن کن رکعات میں قرآت ضروری ہے؟
1۔۔ وتر ، سنت اور نفل نمازوں کی ہر رکعت میں قرآت کرنا ضروری ہے یعنی سورت فاتحہ کے ساتھ ایک سورت یا تین چھوٹی آیتیں یا ایک بڑی آیت جو تین چھوٹی آیتوں کے برابر ہو، کا ملانا ضروری ہے۔ چاہے دو رکعات کی نماز ہو یا تین کی یا چار کی۔
2۔ فرض نمازوں کی پہلی دو رکعات میں مذکورہ قرآت ضروری ہے۔ اور آخری دو رکعات میں صرف سورت فاتحہ پڑھیں۔
📚حوالہ:
☆الفتاوی التاتارخانية 2/279
☆ الجوھرة النيرة 1/106
☆طحطاوی 266
☆ کتاب المسائل مع ترمیم 300
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━