░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 43 ☷☲▓▒░


🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹
ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 43 ・❱━━━

   فرض نماز بلاعذر بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں۔
          جو شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھنے پر قادر ہو اس کے لئے فرض اور واجب نماز بیٹھ کر پڑھنا جائز نہیں ہے اور بیٹھ کر نماز پڑھنے سے نماز ادا ہی نہ ہوگی، کیوں کہ فرض اور واجب نمازوں میں قیام یعنی کھڑے ہوکر پڑھنا فرض ہے البتہ نفل نماز بلاعذر بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے گوکہ ثواب کم ملتا ہے۔
(اکثر حضرات نے فجر کی دو سنتوں میں بھی قیام کو ضروری قرار دیا ہے اور یہی قول اصح ہے۔)

ایک پیر پر وزن ڈال کر نماز پڑھنا
          قیام کی حالت میں بلاعذر صرف ایک پیر پر وزن ڈال کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ اگر کوئی عذر ہو تو گنجائش ہے۔

📚حوالہ:
☆حلبی کبیر 261  
☆ طحطاوی 122  
☆ الجوھرة النیرہ 1/69
☆ الفتاوی الھندیہ 1/69  
☆ کتاب المسائل 1/297

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
 

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی