░▒▓𑁔𑁔★ احکامِ الصلوة★𑁔𑁔⡷⠂❪❂❫⠐⢾☲☷ پوسٹ نمبر 42 ☷☲▓▒░


 🌹 بسْمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم 🌹

ــــــــــــــــــــــــ

━━❰・ پوسٹ نمبر 42 ・❱━━━

   اگر امام سے پہلے مقتدی کی تکبیر ختم ہوگئی

   اگر کسی مقتدی نے امام سے پہلے تکبیر تحریمہ کہہ لی یا امام کی تکبیر تحریمہ کا کوئی جز باقی تھا کہ مقتدی نے تکبیر تحریمہ ختم کی تھی تو ایسی صورت میں مقتدی کی نماز شروع نہ ہوگی اور مقتدی دوبارہ تکبیر تحریمہ کہہ کر امام کے ساتھ نماز میں شریک ہوجائے۔

مقتدی نے آدھی تکبیر قیام اور آدھی رکوع کی حالت میں کہی تو
                اگر مقتدی اس حال میں جماعت میں پہنچا کہ امام رکوع میں جاچکا تھا اور مقتدی نے جلدبازی میں اس طرح تکبیر کہی کہ لفظ "اللہ" تو کھڑے ہونے کی حالت میں ادا کیا اور لفظ" اکبر" رکوع کی حالت میں،  تو اس مقتدی کی نماز شروع نہیں ہوئی، اس لیے کہ پوری تکبیر تحریمہ کا کھڑے ہونے کی حالت میں کہنا فرض ہے۔

📚حوالہ:
☆ الدرالمختار مع ردالمحتار زکریا2/187      
☆ فتاوی تاترخانیہ 1/441
☆ الفتاوی الھندیہ 1/69  
☆ حلبی کبیر 260  
☆ کتاب المسائل 296

━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━
▒▓█ مَجْلِسُ الْفَتَاویٰ █▓▒
مرتب:✍  
مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ 
━━━━━━━━❪❂❫━━━━━━━

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی