پاکستانی اسٹیڈیم میں مختصر لباس میں موجود خواتین کی ویڈیو جعلی ہے


 کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود مختصر لباس میں ہجوم کو ہاتھ ہلا کر جواب دینے والی خواتین کی ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ شارجہ اسٹیڈیم کی ہے۔

ویڈیو سے متعلق دعویٰ

مختصر لباس میں ملبوس خواتین کی ویڈیو پاکستانی کرکٹ اسٹیڈیم کی ہے۔

ویڈیو کی حقیقت

آئی ویری فائی پاکستان کی فیکٹ چیکنگ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو سے متعلق دعویٰ بے بنیاد ہے، ویڈیو پاکستان کی نہیں۔

فیکٹ چیکنگ کے لیے گوگل ریورس امیج کا استعمال کرکے ویڈیو میں دکھائے گئے اسٹیڈیم کی چیزوں کو شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم کی چیزوں سے موازنہ کیا گیا۔

ویڈیو کیسے پھیلی؟

پاکستان کے مختلف سوشل میڈیا صارفین نے 16 دسمبر کو مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ویڈیو پاکستان کے کرکٹ اسٹیڈیم کی ہے اور پھر پاکستان کے اسلامی ملک ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

سب سے پہلے بظاہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ کیا ہو رہا ہے؟‘

مذکورہ اکاؤنٹ پر 259,000 بار دیکھا گیا۔ اس کے بعد ایک اور اکاؤنٹ پر بھی یہی ویڈیو شیئر کی گئی، جہاں اسے 56,400 بار دیکھا گیا۔

صرف پی ٹی آئی کے حامی نہیں بلکہ حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (این) کے حامی اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے بھی ویڈیو کو شیئر کیا گیا، ایسے ہی ایک اکاؤنٹ پر مذکورہ ویڈیو کو 169,500 بار دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ بھی ویڈیو کو متعدد اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کیا گیا، جسے آپ یہاں اور یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فیکٹ چیکنگ کا طریقہ کار

آئی ویری فائی پاکستان کی ٹیم نے مذکورہ ویڈیو پر اس وقت فیکٹ چیکنگ شروع کی جب ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا گیا کہ یہ پاکستان کی ہے، کیوں کہ بظاہر اسلامی ملک پاکستان میں خواتین عوامی مقامات پر اس طرح کا لباس نہیں پہنتیں۔

گوگل ریورس امیج کے ذریعے ٹک ٹاک پر ایک طویل ویڈیو بھی ملی جسے 14 دسمبر کو کیپشن کے بغیر اپ لوڈ کیا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو سے متعلق کمنٹس میں بتایا گیا تھا کہ شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم سے ایک ایپلی کیشن کی تعارفی تقریب کی تھی۔

اسی طرح کی دوسری بھی ویڈیوز ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کی گئی تھیں، جن سے واضح ہوتا تھا کہ مذکورہ ویڈیو شارجہ اسٹیڈیم کی ہے اور بعد ازاں شارجہ اسٹیڈیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ایونٹ کی جھلکیاں موجود تھیں۔

مذکورہ ویڈیو سے متعلق حقیقی اور اصلی ویڈیوز آپ یہاں، یہاں اور یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔

فیکٹ چیک اسٹیٹس: ویڈیو سے متعلق دعویٰ غلط ہے

فیکٹ چیکنگ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ ویڈیو سے متعلق کیا گیا دعویٰ غلط ہے، ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ شارج اسٹیڈیم کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو شارجہ اسٹیڈیم میں 14 دسمبر 2024 کو ہونے والے ایک ایونٹ کی ہے، اس ویڈیو کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی