🌻 لے پالک اولاد بننے کے بعد حقیقی والدین کی میراث سے محرومی کا حکم


 🌻 لے پالک اولاد بننے کے بعد حقیقی والدین کی میراث سے محرومی کا حکم


بعض میاں بیوی اولاد نہ ہونے کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے کسی دوسرے کے بیٹے یا بیٹی کو گود لے لیتے ہیں، ایسی اولاد کو لے پالک بھی کہا جاتا ہے۔ پھر یہی گود لینے والے میاں بیوی اس لے پالک بچے یا بچی کی پرورش کرلیتے ہیں۔ پھر جب اس بچے کے حقیقی والدین میں سے کسی ایک کا یا دونوں کا انتقال ہوجاتا ہے تو ان کے اس حقیقی بچے کی میراث کا مسئلہ درپیش آجاتا ہے کہ اسے میراث میں سے حصہ ملے  گا یا نہیں؟ کیونکہ وہ تو کسی اور کا لے پالک بن چکا ہوتا ہے۔ ذیل میں ایسے بیٹے یا بیٹی کو میراث ملنے کا حکم ذکر کیا جاتا ہے۔

📿 کسی اور کی لے پالک اولاد بننے کے بعد حقیقی والدین کی میراث سے محرومی کا حکم:
بطورِ تمہید یہ ضمنی مسئلہ سمجھ لیجیے کہ شریعت کی رو سے میراث کا تعلق نسبی اولاد کے ساتھ ہے کہ والدین میں سے کسی ایک یا دونوں کے انتقال کے بعد ان کی میراث صرف اُن کے نسبی اولاد کو ملتی ہے، جبکہ ان کے علاوہ ان کی منہ بولی اور لے پالک اولاد کو ان کی میراث میں سے کوئی حصہ نہیں ملتا کیوں کہ شریعت کی رو سے وہ وارث نہیں بن سکتی، یا یوں کہیے کہ میراث کے مستحق بننے کے لیے جو اسباب ہیں اُن میں لے پالک اولاد داخل نہیں۔ اس لیے منہ بولے اور لے پالک بیٹے یا بیٹی کو اپنے ایسے غیر نسبی ماں باپ کی میراث میں سے حصہ طلب کرنے کا بھی کوئی حق حاصل نہیں۔
اس وضاحت کے بعد زیرِ نظر مسئلہ سمجھ لیجیے کہ: جو بیٹا یا بیٹی کسی اور میاں بیوی کی لے پالک اولاد بن جائے تو اس کی وجہ سے حقیقی والدین سے ان کی میراث کا حق اور حصہ ساقط نہیں ہوتا، بلکہ حقیقی والدین کے انتقال کے بعد ان کے مال میں سے ایسے بیٹے اور بیٹی کو بھی حصہ ملے گا۔

☀ أحكام القرآن للتهانوي:
المتبنى لا يلحق بالأبناء في الأحكام:
الثاني: أن الدعى والمتبنى لا يلحق في الأحكام بالابن، فلا يستحق الميراث ولا يرث عنه المدعي. (سورة الأحزاب آية: 4)
☀ الفتاوى الهندية:
وَيُسْتَحَقُّ الْإِرْثُ بِإِحْدَى خِصَالٍ ثَلَاثٍ: بِالنَّسَبِ وهو الْقَرَابَةُ، وَالسَّبَبِ وهو الزَّوْجِيَّةُ، وَالْوَلَاءِ. 
(كِتَابُ الْفَرَائِضِ)

✍🏻۔۔۔ مفتی مبین الرحمٰن صاحب مدظلہم 
فاضل جامعہ دار العلوم کراچی

Mian Muhammad Shahid Sharif

Accounting & Finance, Blogging, Coder & Developer, Administration & Management, Stores & Warehouse Management, an IT Professional.

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی